ملتان؛ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بی ایس بلاک کا نام شاکر شجاع آبادی سے منسوب

12

شجاع آباد، 28 ستمبر(اے پی  پی ):گورنمنٹ گریجویٹ کالج بی ایس بلاک کا نام شاکر شجاع آبادی سے منسوب،بلاک کا افتتاح سکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد الطاف بلوچ اور شاکر شجاع آبادی نے کیا، شاکر شجاع آباد سرائیکی زبان کے عظیم شاعر ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ یقیناً شاکر شجاع آبادی ایک بہت بڑا حوالہ ہے کہ جس طرح انگریزی زبان میں  شکشیئر کو بہت مقام حاصل ہے، وارث شاہ کو پنجابی میں مقام حاصل ہے اسی طرح سرائیکی میں شاکر شجاع آبادی کا نام، توانا نام ہے۔

محمد الطاف بلوچ نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا بچے ہمارے قیمتی سرمایہ ہیں ، بچے بھی محنت کریں اور آپ بھی ملک کا نام روشن کریں۔انہوں نے  مثال دیتے ہوئے کہا کہ وال آف پرائڈ بنائی گئی جو جو لوگ یہاں سے پڑھ کر گئے تھے طالب علم آج وہ ملک قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور آج وہ مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔

سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل کو شاباش دی اور کہا کہ یہ آپکی اچھی کوشش ہے اور  یقیناً شاکر شجاع آبادی اس کے حق دار بھی ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح ہوا ہے کہ شاکر شجاع آبادی کو اس طرح کا پروٹوکول دیا گیا  کہ ان کے نام سے پورے کالج کی بلڈنگ کا نام دیا گیا ہو ۔

 پرنسپل ڈگری کالج نے کہا شاکر شجاع آبادی ہمارے خطے کی خاص پہچان ہیں ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر شجاع آباد کو شناخت ملی صرف و صرف شاکر شجاع آبادی کے نام سے جانتے ہیں ۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈائریکٹر پرنسپل پروفیسر محمد عاشق رضا اور اسٹنٹ پروفیسر محمد بلال بھٹی پروفیسر محمد آصف وینس پروفیسر رانا لیاقت اور پروفیسر جی ایم پروفیسر فدا خواجہ شوکت دیگر پروفیسر صاحبان اور معززین شہر اور بڑی کثیر تعداد میں طلبہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔