اسلام آباد، 21 ستمبر(اے پی پی):پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی(ستارہ امتیاز) کا ایک اور اعزاز،نائلہ 8000 میٹر سے بلند 9 چوٹیاںسر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
نائلہ نے نیپال میں واقع 8163 میٹر بلندمناسلو پہاڑ کو سر کرلیا،مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔مناسلو ‘true summit’ کے نئے روٹ پر تین پاکستانی کوہ پیماؤں نے حصہ لیا،نائلہ کیانی، سرباز خان اور شہروز کاشف نےمناسلو ‘true summit’ میں اس چوٹی کو سر کیا۔
نائلہ کیانی اس سے قبل براڈ پِیک، ماؤنٹ لوٹسے، K-2،گیشر برم 1، گیشر برم 2، ماؤنٹ ایورسٹ اور نانگا پربت بھی سر کر چکی ہیں۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔