نگران وزیر اعلیٰ  میر علی مردان خان ڈومکی سے  ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ کی ملاقات

2

کوئٹہ، 19 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے  ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ  نے  ملاقات کی ہے۔ ملاقات کےدوران نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے  ڈبلیو ایچ او  کے پاکستان کے شعبہ  صحت   سے تعاون کو سراہتے  ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسیع رقبے پر پھیلی آبادی تک صحت کی سہولیات فراہم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں،   اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے،   ہمیں ایسی سنگین صورتحال پر باہمی اشتراک سے قابو پانا ہے ۔انہوں نے پالیتھا ماہیپلہ   کو بتایا کہ دیہی و شہری علاقوں کی سرکاری ہسپتالوں میں دوران زچگی شرح اموات کی رپورٹنگ کے لیے محکمہ قانون کی رائے کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی ، روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو جہاں تعاون و مدد کی ضرورت ہوئی صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم  کرے گی  ۔