پشین؛منصور فاؤنڈیشن کی جانب سے  غریب اور مستحق 500 خاندانوں میں راشن تقسیم

8

پشین،29ستمبر( اے پی پی): منصور فاؤنڈیشن کی جانب سے پشین کے علاقے یونین کونسل تراٹہ اور گردونواح میں موجود دیہات کے غریب اور مستحق 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جن میں ضرورت زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھے۔

 اس موقع پر حسن اچکزئی نے کہاکہ منصور فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بے سہارا، غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد کی ہے، بے سہارا لوگوں کی خدمت کےلیے کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں منصور فاؤنڈیشن ہمیشہ مدد کےلیے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔