پشاور،29 ستمبر(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر قانون و مذہبی امور جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امت مسلمہ اور بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ عظیم دن ہے جس دن اللہ پاک نے ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بھیجا گیا ۔
ارشد حسین شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زندگی کے تمام معاملات میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کی اور عملی طور پر اپنی زندگی میں تمام معاملات پر صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا۔