اسلام آباد، 05 ستمبر (اے پی پی ):اطالوی بحریہ کے جہاز موروسینی نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اطالوی جہاز نے پاک بحریہ کے جہازوں اور پاک فضائیہ کے طیاروں کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی بحریہ کے ڈائریکٹر ملٹری پرسنل نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطالوی جہاز کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔اطالوی عسکری وفود اور بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔