الیکشن کمیشن، نوجوانوں و طلباء کی انتخابی عمل میں شمولیت کیلئے کوشاں، آگاہی پروگرام جاری

25

 

اسلام آباد،17ستمبر (اے پی پی ): ‎الیکشن کمیشن، نوجوانوں و طلباء کی انتخابی عمل میں شمولیت  کیلئے  کوشاں ہے، اسی سلسلے میں  نومبر2021  سے طلباء ووٹر تعلیم اور آگاہی پروگرام کا آغاز کیا گیا اور اب تک پاکستان کی مختلف سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 1640 سے زائد  ورکشاپس  منعقد ہوچکے ہیں۔ ان تعلیمی  ورکشاپس کا مقصد طلباء میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، انہیں انتخابی عوامل کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں انتخابی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کا درس دینا ہے۔

 اس سلسلے میں پنجاب میں 309، سندھ میں 390، خیبر پختونخوا میں 366، بلوچستان میں 375 اور اسلام آباد میں 309 سیشنز منعقد کیے گئے ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ میڈیا مہم اور عوامی بیداری کے پروگراموں کے ذریعے عوام میں انتخابی امور معلومات  فراہم کر رہا ہے اور  معاشرے کے محروم طبقاب کو انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے اقلیتی برادری خواجہ سرا اور افراد باہم معذوری کے ساتھ ووٹر آگاہی سیشنز  مسلسل منعقد کئے جا رہے ہیں ۔