اوکاڑہ,11 ستمبر (اے پی پی):کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دیپالپور روڈ پر واقع احسان کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکل، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بجلی کے کام کرنے کے دوران لگی۔