اوکاڑہ،06ستمبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او منصور امان کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ میں تعنیات خواتین سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی ،جس دوران اے ایس پی منزہ کرامت کو بطور فوکل پرسن مقرر کیاگیا۔ آر پی او ساہیوال نے خواتین سٹاف کے مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔