اوکاڑہ،11ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف کی ہدایت پرضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری ہے۔اب تک ضلع اوکاڑہ میں بجلی چوری کے خلاف131 مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں جبکہ1 کروڑ 84لاکھ 84 ہزارسے زائد جرمانہ عائد کرکے اس میں سے 14لاکھ روپے وصول بھی کئے جاچکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ بجلی کے زائد بلوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو بجلی چوروں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کے لئے کنٹرول روم نمبرز1718-0449200287اور واٹس ایپ نمبر03157741331 پر درج کروائیں یا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے فیس بک پیج پربھی نشاندہی کر سکتے ہیں۔