اوکاڑہ،05 ستمبر(اے پی پی ):نواحی علاقہ میں واقع فیصل کالونی نمبر 2 فالکن سکول کے قریب واقع گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر وہیکل، ریسکیو وہیکل، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ڈی سی پی سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔
مالکان کے مطابق آگ یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،آگ لگنے سے تقریباً ایک لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ تقریباً 10 لاکھ کی مالیت کی جائیداد کو محفوظ کیا گیا۔