اوکاڑہ،01 ستمبر(اے پی پی): مسیحی نمائندگان کیجانب سے تھانہ بی ڈویژن میں میثاق سنٹر کے انچارج اے ایس آئی اشفاق مسیح کو سنٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبادک باد پیش کی گئی ہیں ۔ انہوں نے میثاق سنٹر کے قیام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کا دل سے شکریہ ادا کرتے کیا اور کہا کہ مسیحی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کی جانب آئی پنجاب عثمان انور کا ایک قابل ستائش اقدام ہے۔
اس موقع پر پاسڑ ندیم حمید گل نے کہا کہ میثاق سنٹر ضرورت مندوں کے لیے انتہائی ضروری مدد اور وسائل فراہم کرے گا۔
میثاق سنٹر کا دورہ کرنے والوں میں پاسڑ ندیم حمید گل ، مبشر انجیل طاہر یونس، پاسڑ شمعون، پاسڑ رضوان، نوید مسیح، نمبردار کاشف مسیح اور دیگرتھے۔آخر میں میثاق سنٹر کے انچارج اے ایس آئی اشفاق مسیح نے ضلع اوکاڑہ کے مسیحی نمائندگان کا شکریہ اداکیا۔