اوکاڑہ،16ستمبر(اے پی پی ): پولیس نے دیپالپور سے اغوا ہونے والی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے اور مغویہ کی والدین اور عزیز و اقارب سے ملاقات بھی کروا دی گئی ہے تاہم پولیس کیجانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے دیپالپور سٹی سے اغوا ہونے والی بچی کے گھر کا دورہ کیا تھا اور بچی کے والدین اور عزیز و اقارب سے ملاقات کر کے انہیں بچی کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی تھی۔اس موقع پرانہوں نے کہا تھا کہ پولیس دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور انشا اللہ بچی کو جلد برآمد کیا جائے گا۔