اوکاڑہ؛ بائی پاس پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

58

 

 اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی ): بائی  پاس پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعظم  سکنہ 43تھری آر کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والے اشخاص کی شناخت اختر حسین اور ندیم کے ناموں سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔