اوکاڑہ؛ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،29 افراد گرفتار ،559 مقدمات درج

29

اوکاڑہ،20ستمبر(اے پی پی): ایس ای واپڈا لیسکو جمشید زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر توانائی اور چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف حالیہ قومی مہم کے دوران اب تک کل 559 ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں جبکہ 29 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کو گیارہ لاکھ چورانوے ہزارچار سو چھیانوے(  11,94,496) ڈیڈیکشن یونٹس ڈالے  گئے ہیں جس کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ 26 لاکھ روپیہ بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چور جس مرضی کونے میں چلے جائیں وہ لیسکو انتظامیہ سے بچ نہیں سکتے،  اس سلسلے میں تمام انتظامیہ، ڈی پی او،لیسکواور انٹیلیجنس ٹیمیں ملکرکارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ جو بھی بجلی چور ہے وہ سیدھے راستے پر آجائیں۔