اوکاڑہ؛ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت دودھ و جعلی کھاد تیار کرنیوالا پتھر برآمد

27

اوکاڑہ،11 ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے فوڈ اتھارٹی،حساس اداروں اور پولیس کے ہمراہ نواحی گاؤں 6 فور ایل میں لطیف نامی ملزم کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے جعلی ایکسپائر خشک دودھ کے سینکڑوں بیگ اور جعلی کھاد تیار کرنے والا کالا پتھر برآمد کیا گیا۔

ملزمان ایکسپائر خشک دودھ میں کیمیکل ملا کر مضر صحت دودھ تیار کرتے تھے۔ملزم لطیف مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی نے جعلی خشک دودھ کے بیگز اور جعلی کھاد تیار کرنے والا کالا پتھر قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔