اوکاڑہ؛ پولیس نے 6 سالہ مغوی بچے زاویان فیصل کو بازیاب کروالیا

23

اوکاڑہ،23ستمبر (اے پی پی): مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میاں یاور زمان اور سابق ایم پی اے میاں محمد منیر  کے کزن کے چھ سالہ بیٹے زاویان فیصل کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پراغوا کرنے اور ایک کروڑ روپیہ تاوان مانگنے والے تمام اغواء کار پولیس نےگرفتار کر لیے ہیں۔

ڈی پی او منصور امان عثمان  اغوا ہونے والے بچے زاویان فیصل کی محفوظ بازیابی کے بعد اس کے گھر پہنچ گئے۔ڈی پی او کی آمد پر گھر والوں اور اہل علاقہ نے والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور حساس ادارے نے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا اوراغوا میں ملوث تمام ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جہنوں نے پولیس حراست میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

ڈی پی او منصور امان نے مزید کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران سمیت اہلکاروں کو محکمانہ انعام سے بھی نوازا جائے گا۔