اوکاڑہ؛ ڈرائیونگ سکول  میں ایل ٹی وی کورس 22 کے شرکاء کو روڈ سیفٹی اور ای سائن متعلق لیکچر

16

اوکاڑہ، 16 ستمبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اوکاڑہ خواجہ عابد صغیر کی زیر نگرانی قائم ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے انچارج نے ایل ٹی وی کورس نمبر 22  کے شرکاء کو روڈ سیفٹی اور ای سائن کے متعلق لیکچر دیا  اور سیٹ بیلٹ ،ہیلمٹ، الیکٹرک سگنل لین لائن کی بابت مکمل بریفنگ دی۔

 طالبہ سے ای سائن کا ٹیسٹ لیا گیا اور ڈرائیونگ کے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔