اوکاڑہ،18 ستمبر(اے پی پی): صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے اچانک ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ کیا ہے ،سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کی صفائی ستھرائی، سٹورز کا سامان اورادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لائی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہسپتال کو اضافی فنڈنگ کی جائے گی۔
علی جان خان نے کہا کہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال سے لوڈ کم کرنے کے لیے کچھ شعبہ جات ڈی ایچ کیو ساوتھ سٹی منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوکل سول سوسائٹی سے مل کر ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لائی جائے گی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور سی ایس او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ بھی موجود تھے۔