ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد کا قصور کے نواحی گاؤں قلعہ گنجا کا دورہ

5

قصور,2ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمدنے  قصور کے نواحی گاؤں قلعہ گنجا کا دورہ کیا ”اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمدنے  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے“ پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے‘  پروگرام کے تحت تمام دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا کام کیا جا رہا ہے‘ پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام سے دیہاتوں کی خوبصورتی دوبالا ہو گی‘ ہمیں چاہیے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دیہات کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں‘ منصوبے کی کامیابی کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ شفقت علی‘ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید سندھو اور مقامی لوگوں کی کثیر تعدادبھی  موجود تھی۔