بدین،12ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو کی زیر صدارت 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو نے کہا کہ صحت کے معاملات میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، صحت کی سہولیات ہر فرد کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے ڈی ایچ او بدین ڈاکٹر ظہیر الدین میمن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلقہ ہسپتال شہید فاضل راہو سمیت ہر ہسپتال کے گوسٹ ڈاکٹرز کے نام دیئے جائیں اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام نہ دینے والے ڈاکٹرز کو ضلع بدر کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران قطرے نا پلانے والے والدین (ریفیوزل کیسزز) کے اصل اسباب تلاش کریں، ان والدین کو پولیو سے بچاؤ والے قطروں کی افادیت متعلق آگاہی دیں ۔انہو ں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کا دارومدآر جامع مائکرو پلان پر ہے۔
اجلاس میں این اسٹاف افسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کے 4 لاکھ 27 ہزار 3 سو 84 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گے جس میں 6 ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹل 1391 پولیو ٹیمز ہیں جس میں 1218 موبائیل ٹیمز، 103 فکس ٹیمز اور 73 ٹرانسٹ پوائنٹ ٹیمز شامل ہیں ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو وقار احمد کلوڑ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح ، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی بشیر احمد عباسی ، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثنااللہ ، ڈی ایس پی پولیس محمود بھوت ، ڈاکٹر رجنیش ، اے ای او ایجوکیشن عبدالواحد راہیموں ایل ایچ ڈی پی کے پروگرام مینیجر ساون خاصخیلی ضلعی بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز ، ای پی آئی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔