بلوچستان میں زخیرہ اندوزوں اور پیٹرول اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی

13

کوئٹہ12ستمبر( اے پی پی): بلوچستان میں زخیرہ اندوزوں اور پیٹرول اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ سابق صوبائی وزرا کے زیر استمعال اب تک 50 سرکاری گاڑیاں واپس لی جاچکی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہی عبوری کابینہ کے پہلے اجلاس حوالے سے  میڈیا بریفینگ سے کہنا تھا  کہ صوبے میں پینشنرز کی تعداد 91 ہزار تک ہے ۔ پنشن ادائیگیوں کے اخراجات ایک اعشاریہ 6 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔ کابینہ تعارفی اجلاس میں انتخابات کی زمہ داری ، وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ جان اچکزئی نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر اخراجات کا حجم بھی 70 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ بلوچستان کے معاشی چیلنجز بڑے ہیں ۔ مجموعی ایک لاکھ ٹیوب ویلوں میں سے آدھے بجلی اور آدھے سولر سسٹم پر چل رہے ہیں ۔