بھکر، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر کے تعاون سے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کا انعقاد

25

بھکر،06 ستمبر(اے پی پی ): سوشل ویلفیر بھکر کے تحت ایک عالی شان سیمینار بعنوان6 ستمبر یوم دفاع پاکستان بمقام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر کمپلیکس بھکر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر کے تعاون سے منعقد کیاگیا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز  بھکر کے تحت منعقد سیمینار میں ڈپٹی ڈآئریکٹر سوشل ویلفیر بھکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان شہداء کی قربانیوں کا درس دیتا ھے کہ کیسے 6 ستمبر کو ہماری افواج اور قوم نے یکجا ہوکر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ابھی بزدل دشمن کبھی ایسی جرآت نہی کرسکتا پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رھے گا۔ملک ظفر اقبال صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ بصارت سے محروم افراد نے ملی نغمے،اور جنگی خاکے بھی پیش کیے۔یوم دفاع پاکستان سیمینار میں بصارت سے محروم افراد ، سماجی بہبود کے سٹاف سمیت سماجی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک  ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیرکمپلیکس بھکر تا جی پی او چوک بھکر نکالی گئ۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ سماجی حلقوں نے سوشل ویلفیر بھکر کی سماجی فلاح کی  ان تھک کاوشوں کو سراہا۔

 

۔