بھکر، 08 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان شہر بھر میں صاف ستھرے ماحول کی ترویج اور خوبصورتی کیلئے حسب سابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،جناح پارک اور کچہری روڈ پر جاری کلین آپریشن اپنی نگرانی میں مکمل کروایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اردگرد اور شہریوں کی تفریح کیلئے پارکوں کی تزئین و آرائش مرحلہ وار دستیاب وسائل سے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں اور طلبہ کو خوشگوار ماحول کا احساس پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان جہانخان پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے تاجر برادری کے ہمراہ گرین بیلٹ کے قیام کے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے خوبصورت شجرکاری کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین بیلٹس کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ یہ جگہ دوبارہ ناجائز تجاوزات کیلئے استعمال نا ہو ۔انہوں نے گرین بیلٹس میں لگائے گئے پودوں کی اونر شپ دکانداروں کے سپرد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکان دار اپنے دکانوں کے سامنے لگے پودے کی دیکھ بھال یقینی بنائیں ہم سب نے ملکر شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا تاکہ سرسبز و شاداب بھکر کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔











