بھکر،03 ستمبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد نوید کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے ، بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسلم کو گرفتار کر لے 1300 گرام چرس ، منشیات فروش جاوید اقبال کو گرفتار کر کے ان سے 25 لیٹر شراب جبکہ منشیات فروش محمد نواز کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کر لیا گیا ہے ، تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد نوید نے کہا کہ ایسے عناصر جو ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں ان کا جڑ سے خاتمہ کرنا بھکر پولیس کا عزم ہے۔