بھکر؛ پولیس کی جانب سے مستحق بچوں کوبالکل مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکول میں داخل کروا دیا گیا

36

بھکر،16 ستمبر (اے پی پی): آئی جی پی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق، ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کی جانب سے مستحق بچوں کوبالکل مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکول میں داخل کروایا گیا، بچوں کے تمام اخراجات بھکر پولیس برداشت کرے گی۔

ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر انچارج تحفظ مرکز سب انسپکٹر عصمت اللہ نے ایسے 14 بچے جن کے والدین ان کی تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے ہیں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے نمل پبلک سکول کے پرنسپل قاری ندیم کے تعاون سے بچوں کا سکول میں داخلہ کروایا اور  بچوں کو مفت یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور تمام سہولیات فراہم کروائی گئیں۔

والدین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے اس عمل کو سراہا اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔