بھکر؛ ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا  جائزہ لیا

20

بھکر،29ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، طبی سہولیات ،صفائی ستھرائی ، سٹاف کی حاضری اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکی عیادت کی اور ہسپتال کی سروسز ڈلیوری بارے ان سے دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہسپتال میں اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتایا جائے جس کا موقع پر ازالہ یقینی بناؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی  ہے جس کا بنیادی مقصد مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی بلاتاخیر یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈائیلسز سنٹر کا بھی خصوصی معائنہ کیا،مریضوں سے مسائل دریافت کئے اور انکے فوری حل کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو موقع پر فوری اقدامات اٹھانے کیلئے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ۔