بھکر؛ ڈی پی او محمد نوید کیجانب سے کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں

14

بھکر،22ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نویدکیجانب سے  کھلی  کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس  دوران  انہوں  نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید نے کہاہے کہ عوام کی دہلیز پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل کا حل اور کھلی کچہری کا انعقاد ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او بھکر کا وژن ہے کہ عوام کے مسائل کا حل تھانہ کی سطح پریعنی ان کی دہلیز پر حل ہونا چاہیے ، اگر کوئی شہری میرے پاس یا تھانہ سطح پر جائے تو اسکو مایوسی نہیں ہونی چائیے۔