بھکر؛ ڈی پی او محمد نوید کی زیر صدارت اجلاس، جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا گیا

23

بھکر،16ستمبر(اے پی پی):  ڈی پی او محمد نوید  نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کی۔  اس دوران سرکل وائز پولیس پرفارمنس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری و ڈکیتی شدہ مال، موٹر سائیکل برآمدگی، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، ٹی اوس کے خلاف کارروائی اور معاشرتی جرائم کے خلاف کی جانے والی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ تمام زیرالتواء مقدمات جتنے بھی زیر تفتیش ہیں ان کو میرٹ پر سنتے ہوئے بروقت یکسو کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ، بجلی چوری کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

اجلاس میں ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے اور ہیڈ آف برانچز شریک ہوئے۔