بھکر : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا ضلع میں منتخب کردہ ماڈل سکولوں کا دورہ

63

بھکر ،02 ستمبر (اے پی پی  ) :حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کیمطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں سکول اور کالجز میں ڈسپلن پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں ادارہ کے سربراہ ویسٹ کوٹ اور اساتزہ کرام صاف ستھرا لباس زیب تن کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع میں منتخب کردہ ماڈل سکولوں کا دورہ بھی کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نےگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ٹیچرز سے خصوصی خطاب بھی کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق علوی،سکول پرنسپل حافظ عبد الواحد اولکھ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے تعلیم دوست اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلع میں 20 مختلف سکولوں کو ماڈل سکولز بنانے کیلئے منتخب کیاگیا ہےجس کا بنیادی مقصد طالب علموں کو بلند معیار تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ معاشرے کا بااخلاق تربیت یافتہ اچھا شہری بنانا مقصود ہے تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہیں اساتزہ کرام بچوں کیلئے رول ماڈل ہیں تمام ٹیچرز اور بالخصوص ہیڈ ماسٹر اپنے سکول کے طالب علموں کیلئے قابل فخر اور باعث تقلید شخصیت ہوتے ہیں ٹیچرز اپنی زمہ داریاں کامل ایمانداری کیساتھ مزید موثر انداز میں ادا کریں اور طالب علموں کو صاف ستھرا یونیفارم اور ڈسپلن کی کامل پیروی کیلئے تاکید کریں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع کے منتخب کردہ ماڈلز سکولوں میں کمشنر سرگودہا ڈویژن بھی تشریف لائیں گے اور بہترین ماڈلز سکولوں کو ڈویژن اور صوبائی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو باادب شہری بنانے کیلئے اخلاقی تربیت دینا بے حد ضروری ہےآج کل تعلیمی اداروں میں اخلاقی تربیت کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ وہ بذاتِ خود سکولوں کا دورہ کرکے کلاس رومز میں ٹیچرز کیساتھ بیٹھ کر طالبعلموں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا جائزہ لیں گے اور طالب علموں کے یونیفارم کا بھی جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماڈلز سکولوں میں آئی ٹی لیب اور لائیبریری کے قیام  کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے بزم ادب ،فن مصوری،بیت بازی ،تقریری و تحریری مقابلہ جات اور مثبت رجحانات پر مبنی اصلاحی ڈراموں کے حوالہ سے پروگرامز تشکیل دئے جائیں تاکہ طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو۔علاؤہ ازیں انہوں نے تعلیمی سربراہان کو بطور خاص تاکید کی کہ تعلیمی اداروں کے احاطہ جات میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت خوبصورت شجرکاری بھی کی جائے  ۔