تھرپارکر؛پاک فوج کی جانب سے آگ متاثرین میں راشن تقسیم  

27

تھرپارکر،30ستمبر(اے پی پی):پاک فوج  کی جانب سے تعلقہ ڇاڇرو کے گائوں گونگیو میں آگ متاثرین کی مالی امداد کے لئےGOC 18 ڈویژن کی طرف سے  میجر نیاز علی اور آرمی کے جوان گائوں پہنچے اور گائوں کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کی اور آگ متاثرین کو راشن اور کیش مالی امداد کی گئی۔

 پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ  محب وطن پاکستانیوں کی خدمت کو اولين ترجيح دیتے ہیں اور  ہر مشکل گھڑی اور دکھ میں  اپنے لوگوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہیں۔ گائوں والوں نے پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ   دکھ کی اس  گھڑی میں پاک فوج  ہمارے ساتھ ہے۔