جیکب آباد؛ سیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،100 سے زائد ملزمان گرفتار

14

جیکب آباد،11 ستمبر(اے پی پی ): سیپکو کی جانب سے تحصیل ٹھل میں بجلی بقایاجات اور غیر قانونی کنڈے لگانے والوں افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا ہے، 100 سے زائد غیر قانونی کنڈے کاٹ لیے گئے ہیںں اورملوث ملزمان پر مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔

 ایس ڈى او سیپکو ٹھل احسن نوید کے احکامات پر ٹھل کے ریشم  بازار لوهرا بازار، اسٹیشن روڈ اور دیگر مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، براہ راست کنڈے غیر قانونی بجلی چوری کرتے ہوئے سو سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑئے گئے۔

ايس ڈى او ٹھل نے اے پی پی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  بجلی چوری میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔