حب،28ستمبر(اے پی پی): پولیس نے دوران چیکینگ کوئٹہ سے بطرف کراچی آنے والی گاڑی سے دوران تلاشی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 490 پیکٹ 53900 پڑیاں غیر ملکی انڈین گٹکا مالیتی 539000 روپے برآمد کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برآمد شدہ غیر ملکی گٹکا و گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے حب گڈانی کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔











