حب، 13 ستبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر حب نے جعلی یوریا کھاد کی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارکر ایک شخص کو تحویل میں لیا جبکہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر)حمزہ انجم نے محکمہ زراعت کے افسران اور لیویز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ حب کے صنعتی زون ایرے نظر چورنگی ہائیٹ میں جعلی کھاد اور دیگر جعلی زرعی اجناس بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مار کر کارروائی عمل میں لائی، اس دوران ایک شخص کو تحویل میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا گیاہے۔











