لاہور 12ستمبر(اے پی پی): حضرت شاہ شمس تبریز کے دربار کی تزئین و آرائش اور توسیع و بحالی کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعلی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے دربار کی تزئین وآرائش کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے دربار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور پھول رکھنے اور ملک کی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ کیڈٹ کالج ملتان کی انتظامیہ نے سائٹ کا معائنہ اور محسن نقوی کو کیڈٹ کالج ملتان کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ملتان میں کیڈٹ کالج کے قیام سے تعلیم کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی. کیڈٹ کالج ملتان کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیڈٹ کالج ملتان 919 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ کیڈٹ کالج کو ملتان شجاع آباد روڑ سے بھی رسائی دی جائے گی۔