خوشاب؛ڈی پی او توقیر محمد نعیم کیجانب سے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے

55

جوہرآباد،16ستمبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب توقیر محمد نعیم نے تھانہ نورپور میں  کھلی کچہری کا انقعادکیا۔ ڈی پی او خوشاب  نے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نےکہاکہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس جا کر سننا اور آپ کی مجھ تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اور ان مسائل کے حل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری طور حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر توقیر محمد نعیم کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ناقص تفتیش اور کئی کئی ماہ تک کارروائی نہ ہونے کی شکایات پر ایک سب انسپکٹر کو معطل اور ریڈر ڈی ایس پی کو لائن حاضر کر دیا۔