خوشاب؛ کوچ اورکار میں تصادم، تین افرادجاں بحق، دو شدید زخمی

8

جوہرآباد،17ستمبر( اے پی پی ):آدھی کوٹ کے قریب اے سی کوچ اورکار میں تصادم، کار سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ،دو شدید زخمی ہوگئے ۔

نور پور تھل کے   علاقے آدھی کوٹ قریب بھکر سے بھلوال آنے والی کار کونجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی  اے سی کوچ نے کچل دیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ آدھی کوٹ روڈ  ڈیرہ بلوچاں کے قریب پیش آیا ،کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت  عبدالمعیس ، عبد الواسع، شازیل،بھلوال جبکہ زخمی ہونے والوں میں علی حمزہ،اور منیب  کے نام سے ہوئی  ہے ،  تمام افراد کا تعلق چک نمبر 9 بھلوال ضلع سرگودھا سے بتایا گیا  ہے ، تیز رفتار کوچ لاہور سے بھکر جارہی تھی۔

 دوسری جانب ڈی پی او توقیر محمد نعیم وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور پولیس کو ضروری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔