خیبرپختونخواہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے ؛ فیروز جمال شاہ

14

پشاور،19 ستمبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا  ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے  تقریب نعت خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو صرف مواقعے فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے،ہم سکولوں،کالجز اور جامعات کی سطح پر نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں،اس وقت خیبرپختونخوا زخمی حالت میں ہے،اس لئے ہم سب نے مل کر صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

نگران وزیر اطلاعات  نے کہا کہ صوبے پر بڑی بڑی آزمائشیں آئیں جس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا،9 مئی کے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے،9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو راکھ کر دیا گیا تھا جبکہ سازش کو ناکام بنا کر پاکستان کو بچایا گیا۔