دریاخان،24ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، شعبہ صحت سے متعلقہ انتظامات سمیت دیگر انتظامی امور کی بہتری اور ہسپتال میں سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری اور آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بلا توقف علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسر آسکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مختلف طبی شعبہ ہائے جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اصلاح طلب پہلوؤں کی نشاندہی کرکے فی الفور انکی درستگی کے حوالہ سے متعلقہ انتظامیہ کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے ہسپتال میں سروس ڈلیوری بارے دریافت کیا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بطور خاص ہدایات جاری کی علاؤہ ازیں انہوں ڈیوٹی روسٹر کا بھی جائزہ لیا۔