دیپالپور میں باران رحمت شہریوں کے لئے زحمت بن گئی،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

28

دیپالپور،25 ستمبر(اے پی پی):صبح سے شروع ہونے والی تیز بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی،بارش کے باعث گلیاں اور بازار ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کا پانی گھروں اور مساجد اور دفاتر میں  داخل ہو گیا ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نادرہ آفس میونسپل کمیٹی اور ڈاکخانہ کے باہر دوفٹ تک پانی کھڑا ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایک گھنٹہ جاری رہنےوالی بارش کے باعث اکثر سکولوں کی عمارتوں میں پانی جمع ہو جانے سے طلباء و طالبات کو چھٹی کرا دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیپالپور اور گردونواح حویلی لکھا ،بصیرپور،منڈی احمد آباد اور حجرہ شاہ مقیم میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔