رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمدو رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی، منصوبہ31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا:محسن نقوی

11

لاہور4 ستمبر(اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا فضائی دورہ کیا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے 8کلو میٹر سے زائد روٹ کا فضائی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمدو رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی اورانشاء اللہ یہ منصوبہ31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔