بھکر،30ستمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان کے زیر صدارت ریسکیو 1122بھکر آفس میں بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹرول روم انچارج شہزاد احمد،ریسکیو سیفٹی آفیسر محمدآصف جلال،ریسکیوسیفٹی آفیسر شاہ خالد صدیقی،سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی،جسکا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ حمدونعت،ثناء خوانی کا شرف ریسکیورز کے ساتھ ساتھ دیگر نعت خوانوں نے حاصل کیا اور مقررین نے سیرت النبیﷺ پر قلوب کو منور کیا، درود سلام پیش کرنے کے بعد آخر میں اجتماعی دعا کرائی گئی۔
محفل میلاد کے موقع پر کانفرنس سے دوران خطاب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عبیداللہ خان نے کہاکہ محبت رسول ﷺہمارے ایمان کے لیے لازمی جزو ہے، دنیاوی و آخروی فلاح اور کامیابی کے لیے اسوہ رسولﷺ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، زندگی کی راحت آقاء دوجہاں کی سیرت پر عمل کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔