رینالہ خورد،29ستمبر(اے پی پی): ملک بھر کی طرح رینالہ خوردمیں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس شوکت آباد موڑسے روانہ ہوا،جلوس میں علمائے کرام تاجران اورشہریوں کی کثیرتعدادنےشرکت کی، جلوس شیرگڑھ روڑ،کلمہ چوک ،اولڈجی ٹی روڑ،ویلکم روڑ،صدربازارسے گذرکرآبادی چودھری محلہ سے واپس آکر صدربازارجامع مسجد چوک کےمقام پراختتام پذیر ہوا۔
عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر شہر کی فضاء درود وسلام سے گونجتی رہی، مرکزی جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول درود وسلام کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔شہریوں نے بازاروں کی تزین وآرائش کے ساتھ گنبد خضرا، خانہ کعبہ اور روزہ رسول ﷺ کے ماڈل بناکراہم مقامات پررکھے تھے۔
نواحی دیہات سے45سےزائد چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلسوں میں شامل ہوئے، جلوس کے راستے میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی جبکہ مختلف مقامات پر کھانے تقسیم کئے گیے۔
جلوس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پر150سے زائد افسران اور اہلکارمامور تھے۔