ستائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اختتام پذیر، محمد شبیر فاتح قرار

28

اسلام آباد، 16 ستمبر (اے پی پی ):27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقدہوئی ، چیمپئن شپ کے آخری روز شاندار کھیل کے بعد محمد شبیر مقابلے کے فاتح قرار پائے  جبکہ پروفیشنلز کے مقابلوں میں احمد بیگ دوسرے نمبر پر رہے

  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سربراہ پاک بحریہ نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر منتظمین اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔