سکھر،05ستمبر(اے پی پی):پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے “کی مین ”شہید حیدر علی جو نائٹ پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے ، انکوخراج تحسین پیش کرتے ہوے آج ولہار ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے شہید حیدر علی رکھ دیا گیا ہے ۔
ولہار ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے پاکستان ریلویز اور پریم یونین سکھر ڈویڑن کی جانب سے پر وقار تقریب کا انقعاد کیا گیاجس میں مہمان خاص سکھر ڈویڑن کے ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ عرفان الحق ،ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور اور علی حیدر شہید کے فرزند تھے،تقریب میں ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری لاہور ڈویڑن کے سینئر نائب صدر ملک جمیل ڈویڑنل صدر سکھر زاہد جاوید سماجی رہنما عبدالجبار ڈیرہ غازی خان سمیت سکھر ڈویڑن کے ڈویڑنل عہداران زونل عہداران کارکنان پریم، شہید کے اہلخانہ سمیت اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔
پاکستان ریلویز سکھر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ عرفان الحق نے شہید علی حیدر کے فرزند کو اسکے والد کی بہادری اور شجاعت پر اعزازی اسناد دی جبکہ اس موقع پر ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ سکھر عرفان الحق کا کہنا تھا کہ ہم شہید کا خون رائگاں نہیں جانے دیں گے، شہید حیدر علی نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کہ ریلوے کو بڑے نقصان سے بچایا ہے تاہم ان کی اہلیہ کو ریلوے میں ملازمت اور شہید کو تمام سرکاری مراعات کا اعلان بھی کیاگیا۔
ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کو علی حیدر شہید کی قربانی کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے ولہار ریلوے سٹیشن کے نام کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کےلئے کیے گئے اقدامات اور جدوجہد کرنے پر شلیڈ دی اور مزدوروں کی بہتر کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔