سکھر؛ کمشنر سمیع الدین صدیقی نے روہڑی پبلک اسکول میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

28

سکھر،30ستمبر(اے پی پی): کمشنرسمیع الدین صدیقی نے روہڑی پبلک اسکول سکھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، روہڑی پبلک اسکول کلب کے صدر خواجہ کاشف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر احمد پھل، ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالستار کوسو اور دیگر متعلقہ افسران اور عملہ بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، اس کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ہماری نئی نسل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے ہم سب اس مل کر مرض سے بچاؤکے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر احمد پھل نے تقریب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مہم 5 تعلقہ، 60 یونین کونسلز، 13 سو ٹیموں اور 2600 ورکرز پر مشتمل ہے۔

آخر میں کمشنر سمیع الدین صدیقی کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔