سکھر؛ کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

11

 

سکھر،05ستمبر(اے پی پی): کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور نعریبازی کی گئی ، مظاہرے میں سکھر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید قذافی شاہ ، اشفاق کھوسہ ، نعیم غوری سمیت دیگر رہنماوں سمیت ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار ، سکھر پریس کلب کے شہزاد تابانی ، کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے سلیم سہتو سمیت خاتون صحافی رہنما سحرش کھوکھرنے بھی شرکت کی۔

 مظاہرے میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 23 دن گزر گئے، قاتل گرفتار نہیں کیے گئے ،شہید جان محمد مہر کے قتل پر تشویش ہے ،جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری تک جدو جہد جاری رہے گی،رہنماوں کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے۔