سکھر۔25ستمبر(اے پی پی): ریجنل الیکشن کمیشن کی جانب سے نجی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے ایک سیمینار/ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں “انتخابات کے لیے ذمہ دار صحافت پرامن اور فرق سے قطع نظر ہر پاکستانی کو ووٹ دینے کی اہمیت” کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں مختلف میڈیا گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی،غلام عباس مہمان خصوصی تھے۔ٹریننگ کے دوران IFES کی ڈائریکٹر میڈم کلثوم ٹرینرز کے فرائض سرانجام دینے والوں میں شامل تھیں۔
غلام عباس نے ذمہ دارانہ صحافت کے حوالے سے تربیت کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبے میں اپنے آپ پر یقین رکھنے کے لیے ذمہ دارانہ صحافت کرنے کی اشد ضرورت ہے انہیں ذمہ دارانہ صحافت کرنی چاہیے اور حقائق پر مبنی تصدیق شدہ رپورٹنگ کرنی چاہیے، صحافی الیکشن کے دوران کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر امین بشیر علی قریشی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین اور آئین پاکستان کے آرٹیکلز، سیکشنز، سب سیکشنز کے مطابق الیکشن میں کیسے رپورٹنگ کرنی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو تمام رپورٹنگ آئین پاکستان کے مطابق کرنی چاہیے۔
اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر وسیم احمد جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کے قانون اور آئین کے مطابق کہا کہ خواتین کے ساتھ ساتھ معذور افراد اور خواجہ سراو ¿ں کے ووٹ کا معاشرے میں اہم کردار ہے کہ وہ دفعہ 47 کے تحت اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ووٹر رجسٹریشن کے لیے دیہاتوں میں ایم آر وی موبائل رجسٹریشن وین فراہم کی گئی ہیں جس کے تحت ناقابل رسائی پاکستانی آسانی سے اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر وسیم احمد جعفری نے مہمان خصوصی غلام عباس بھنبھڑو کو ایوارڈ آف ریکوگنیشن سے نوازا جبکہ تربیت کے لیے آنے والے صحافیوں کو تربیتی اسناد بھی دی گئیں،آئی بی اے سکھر کے طلباءبھی موجود تھے۔ آخر میں پروگرام کے آرگنائزر جونیئر پرسنل اسسٹنٹ ریجنل الیکشن کمشنر سکھر صدرالدین عباسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔