سکھر گڈو موٹروے انٹر ایکسچینج حادثے میں جانبحق افراد مقامی قبرستان میں سپردخاک

14

سکھر،16ستمبر(اے پی پی):سکھر گڈو موٹروے انٹر ایکسچینج  حادثے  میں  جانبحق   ہونے والوں   کی نماز جنازہ  ادا کرنے کے بعد  انکی  مقامی قبرستان میں دفین کر دی  گئی ہے ۔

سکھر گڈو موٹروے انٹر ایکسچینج پر کار اور ٹرک میں تصادم سے  8 افراد موقع پر جانبحق اور دو زخمی ہوئے تھے،جس میں صحافی حیدر مستوئی دو دن قبل صاد ق آباد سے شادی کر کے واپس سکھر آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا،حادثے میں فوت ہونے والوں میں دولہے صحافی کی نوبیاہتی دلوں والدہ اور دو بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں دفین کی گئی۔

سکھر حادثے میں فوت ہونے والے 4 افراد جن میں حیدر مستوئی کے ماموں ممانی اور دو کانوں کی نماز جنازہ چوک ماہی میں ادا کی گئی،نمازجنازے میں سول سوسائٹی ،سیاسی سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔