سیالکوٹ؛ نجی  فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

15

سیالکوٹ،6ستمبر  (اے پی پی):سیالکوٹ میں نجی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق  سیالکوٹ  کی تحصیل سمبڑیال کے   علاقے میں  نجی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو  1122 کی 11آگ بجھانے والی  گاڑیاں ،3ریسکیو وہیکلز ،2ائیر پورٹ فائر  ٹینڈر  اور  ایمبولینس  سمیت 100سے زائد ریسکیو محافظین نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو ٹیم نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے  5گھنٹے کی انتھک کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور  ملحقہ   کمرشل  عمارت  میں  جانے سے روک دیا گیا۔

 نجی فیکٹری میں  لیدر ویٹ لفٹنگ بیلٹس اور ربڑگرپس بنانے کا کام ہوتا ہے،آگ لگنے سے  ورکر ہال کا کچھ حصہ جل کر راکھ ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں  ہو سکی ہے ۔